
کراچی(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)سمندری طوفان،تیزسمندری ہواؤں اور طوفانی بارشوں کے پیش نظرماہی گیروں کوالرٹ جاری کردیاگیا۔
محکمہ موسمیات نے 2اکتوبر تک تیز سمندری ہواؤں،سمندری طوفان اور طوفانی بارشوں کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہنے کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ایڈ منسٹریٹر فشر مینزکوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے طوفانی بارشوں اورتیز سمندری ہواوئں کے خطرے کے پیش نظر ماہی گیروں کو محتاط رہنے اورگہرے سمندر میں جانے سے روک دیا ہے اور گہرے سمندر میں موجود لانچوں کو بھی محکمہ موسمیات کے الرٹ کے پیش نظر واپس آنے کاکہاگیا ہے۔
زاہد ابراہیم بھٹی کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے ماہی گیروں کی زندگیاں سب سےعزیزہیں،ماہی گیروں کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے ماہی گیروں پر زور دیاکہ وہ اپنے علاقوں میں اعلانات کرواکر ماہیگیروں کو اس الرٹ کے حوالے آگاہی فراہم کری














