‏نورمقدم قتل کیس :ملزم ظاہرجعفرکے والدین کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ میں نور مقدم قتل کیس میں  ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت مسترد کردی۔

‏ ملزم ظاہر جعفر کےوالدین  ذاکرجعفر اور عصمت جعفر نے ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں جس کا فیصلہ عدالت منے محفوظ کیا تھا جو آج صبح سنا دیا گیا ۔

‏اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ضمانت کی درخواستوں پرفیصلہ سنایا ،جو ‏عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے پرمحفوظ کیا تھا۔

ملزم ظاہر جعفر میں نے نورمقدم کو اسلام آباد میں بدترین تشدد کے بعد سرتن سے جدا کر کے قتل کیا تھا ،جبکہ ملزم کے والدین نے ملزم کے جرم کو چھپایا تھا