
کراچی( رنگ نو ڈیسک )میوسوشل گیدرنگ کی جانب سے "سماجی میل جول کا پروگرام "کراچی پریس کلب میں منعقد کیاگیا،جس میں 100سے زاہد فیملیز
نے شرکت کی۔تقریب میں پاکستان میو اتحاد کے چیئرمین حاجی افضل خان میو،ڈاکٹر رضاالرحمن میو ،ایڈووکيٹ منظور میو اور ڈاکٹر الیاس میو، مولانا محمد احمد میو (پنجاب)، سینئر صحافی حافظ سلمان میو،ریاض نور میو، چودھری حنیف میو، رشید بھیا میو(حیدرآباد)،ایڈووکيٹ غلام نبی میو(میرپورخاص )محمد جمیل میو ،ساجد حنیف میو ،ایڈووکيٹ عدنان خرم میو، غلام فاروق میو سمیت میو برادری کےدیگر معززین نے شرکت کی۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتےہوئے چیئرمین پاکستان میو اتحاد حاجی افضل خان میو نےکہاکہ نوجوان قوم کاقیمتی سرمایہ ہیں ،انہیں ملک کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کرناچاہیے ۔
اس موقع پر میو فورس کے مولانا محمد احمد میو کاکہناتھاکہ پروگرام کی کامیابی اس بات پر منحصر ہےکہ ہم آپس میں محبت اور بھائی چارگی کو قائم کریں اور کم ازکم 5سے 10رشےآج ہی طےپائیں ۔
منظورایڈووکيٹ میو نےکہا کہ میو برادری میں کئی برس سےمتعدد تنظیمیں کام کررہی ہیں مگرسماجی میل جو ل کے اس طرح کے منظم پروگرام کیلئے چیف آرگنائزر عقیل میو اور عمر اسحاق میو سمیت پوری سوشل گیدرنگ ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں جو خراج تحسین کےبھی مستحق ہیں۔
سابق رکن سندھ اسمبلی ر شید بھیا میو نے اپنے خطاب میں کہا کہ برادری میں جوبھی اچھا کام کرے اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔اس طرح کی تقریبات خوش آئند ہیں۔
ایڈووکیٹ غلام نبی میو ،حافظ سلمان میو نےاظہار خیال کرتےہوئے کہاکہ اس پروگرام میں میو برادری کی تمام تنظیموں کی شرکت عقیل میو ، عمر اسحاق میو اوران کی پوری ٹیم کی کامیابی ہے۔
تقریب کےاختتام پر میو سوشل گیدرنگ ٹیم کی جانب سے تمام میو تنظیموں کے عہدیداروں اور برادری کےمعززین میں شیلڈ ز اور تحائف تقسیم کیےگئے۔




































