طلاق کی صورت میں ہرجانہ کی ادائیگی کی شرط غیر شرعی اور غیر قانونی قرار

فیصل آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)عدالت عالیہ نےفیصلہ میں نکاح نامہ میں شوہر پربیوی کوطلاق دینے کی صورت میں ہرجانہ کی ادائیگی کی

شرط غیر شرعی اور غیر قانونی قرار دے دی ہے ۔عدالت طلاق دینے کی صورت میں نکاح نامہ میں درج معاوضہ طلاق شوہر کے خلاف ڈگری نہیں کر سکتی ۔
ہائیکورٹ ملتان بنچ میں پٹیشنز محمد سجاد کے 2019 کی رٹ پٹیشن پر سماعت کے بعد کیس کا فیصلہ دیا گیا جس کے مطابق پی ایل جے2021لاہور کی روشنی میں جاری ہونیوالے فیصلہ میں قرار دیا گیا کہ نکاح نامہ کے کالم 16 میں بیان کردہ شرائط دوسری شادی کی بنیاد پر درخواست گزار /مدعاعلیہ سے 5 لاکھ روپے کی وصولی کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔شوہر کو اپنی بیوی کو طلاق دینے کا مکمل حق حاصل ہے۔ اس سلسلہ میں شریعت میں کوئی شرط بیان نہیں کی گئی۔