کراچی ( ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات نےسمندری طوفان شاہین کے حوالےسےالرٹ جاری کردیا ہے ۔آئندہ چوبیس گھنٹے اہم قرار دیئے گئے ہیں ۔
شمال مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان شاہین کے سبب سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ” گلاب “کی شدت بھارت میں ہی دم توڑ چکی ہے ،نیا طوفان بنے گاجس کو شاہین کا نام دیا جائے گا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں آئندہ چوبیس گھنٹے اہم ہیں ۔اس دوران جو طوفان بنے گا اس کا رخ شمال مغرب کی جانب ہوگا،جبکہ طوفانی بارش کا سلسلہ آج شام سے 2اکتوبر تک برقرار رہ سکتا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ،بدین ،ٹھٹھہ، شانگھڑ،تھرپارکر سمیت دیگراضلاع میں بارشوں کا امکان ہے ،جبکہ بلوچستان میں بھی تین اکتوبر تک بارشوں کا امکان ہے ۔




































