
نزہت ریاض
ہر رنگ کسی پرسجتا نہیں ۔۔۔لال ،ہری ،نیلی، پیلی چوڑیاں خواتین کی کلائی میں سج کر ہی ان چوڑیوں کا رنگ کھلتا ہے۔ورنہ کیا ہےایک کانچ کا ٹکڑا شادی بیاہ عید،تہوار یا
کوئی بھی خوشی کی تقریب ہو چوڑیوں کےبنا خوشی کاہررنگ پھیکا ہے۔
عورت کتنی صابر طبعیت ہوتی ہےسستی سی کانچ کی چوڑیوں سے ہی خوش ہوجاتی ہےنہ سونے سے بھری کلائی کی تمنا نہ چاندی کےہارسنگھار ۔
آیئے آج بہنوں کوعید کی چوڑیوں کی خریداری کےلیے لیاقت آباد کراچی کی سپرمارکیٹ لیے چلتی ہوں اس مارکیٹ سے کوئی بہن ناواقف نہیں ہو گی۔
اس مارکیٹ کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں سے آپ اپنےبجٹ میں رہ کربہترین چوڑیوں کی خریداری کر سکتی ہیں ۔ ورائٹی کےنرخ کا آغاز سو روپےہوتاہے اورآپ جیسے سیٹ پسند کرتی جائیں ویسے ہی پرائس آپ کو ملتے جائیں گے ۔
انڈین چوڑیاں،حیدرابادی چوڑیا، بنگلہ دیشی سیٹ ،کلکتہ کنگن،راجھستانی چوڑیاں خواتین کی تو جہ کا مرکز ہوتے ہیں۔عید کے دنوں میں وہاں خواتین کا رش رہتا ہے اورخواتین اپنی پسند کے مطابق چوڑیوں کی خریداری کر تی ہیں ۔
اس مارمیٹ میں نہایت خوبصورتی ست بنے میٹل کےسیٹ بھی دستیاب ہوتےہیں ،خاص طورپر چھوٹی بچیوں کی چوڑیاں اتنی دیدہ زیب اور خوبصورت ہوتی ہیں کہ بچیوں کی نظریں ان پر جم جائیں تو بس سمجھ لیجئے یہ سیٹ ان کے ہوئے۔بسا اوقات تو ورائٹی انتی زیادہ ہوتی ہے کہ ماؤں کو بھی سمجھ نہیں آتا کہ کیا چیز پسند کریں ۔














