
اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے عید تعطیلات کے دوران تیز ہوائیں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا،ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ5مئی تک جاری رہے گا، حالیہ گرمی میں کمی کا امکان، درجہ حرارت چار سے پانچ ڈگری کم ہوگا۔




































