
کراچی ( نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کی جانب سے ٹیم نےایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کر اچی راشد قریشی کی قیادت میںالخدمت بلوچستان ریجنل آفس کا
دورہ کیا۔ انہوں نے صدر الخدمت بلوچستان ریجن جمیل کرد اور جماعت اسلامی کے امیر صوبائی عبدالحق بلوچ سے بھی ملاقات کی اورخصوصی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں بلوچستان میں سیلاب کے بعد پیداہونےوالی صورت حال اوراس کے بعد کیےجانے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تعمیر وطن پروجیکٹ کے تحت الخدمت کراچی نے تعمیر نو اور بحالی کے کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مکانات کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کسانوں کو کاشت کاری کیلئے بیج،کھاد اور زرعی دوائیں بڑے پیمانے پر فراہم کی جا رہی ہیں۔
اجلاس میں الخدمت کراچی کی جانب سے جمیل کرداورعبدالحق بلوچ کو اجرک کے تحائف بھی دیئےگئے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کر اچی راشد قریشی نے لسبیلہ کا بھی دورہ کیا اوروہاں سیلاب متاثرین کیلئے مکانات کی تعمیر ات کا جائزہ لیا ۔ نائب صدر بلوچستان ریجن کرامت اللہ ان کے ہمراہ تھے۔دریں اثنا الخدمت بلوچستان ریجن کے کارکنان کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا،جس میں سوال وجواب کے سیشن کا اہتمام کیا گیا۔
اجلاس میں انہوں نے الخدمت کراچی کے تحت جاری سرگرمیوں، بڑے پیمانے پر کیے گئے سیلاب آپریشن اور بنو قابل پروجیکٹ کے بارے میں بھی مکمل معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت ملک بھر میں سیلاب متاثرین کیلئے ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کو مکمل کرنے کے بعد متاثرین کی بحالی کے فیز میں کام کر رہی ہے۔ ہم متاثرہ علاقوں میں ”تعمیر وطن پروگرام“ کے تحت متاثرین کی بحالی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ الخدمت نے جہاں پنجاب اور سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے مکانات بنا ئے ہیں، وہاں ضلع لسبیلہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی متاثرہ خاندانوں کیلئے مکانات کی تعمیرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کو الخدمت کی جانب سے پکےاوربعض علاقوں میں وہاں کےطرز تعمیر کے مطابق گھر بنا کردیئےگئے ہیں۔ الخدمت اس سلسلے اپنے وسائل کے مطابق کام کر رہی ہے ۔
راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت نے بڑے پیمانے پر ملک بھر میںکسانوں کو کھاد ،بیج اور زرعی دوائیں دی ہیں اور سیلاب کے دوران جانوںسے محروم ہونے والے کسانوں کو جانور بھی دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کراچی” تعمیر وطن پروگرام“ کے تحت اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ ہم متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک کام کریں گے۔
صدرالخدمت بلوچستان جمیل کرداور امیر جماعت اسلامی بلوچستان عبدالحق بلوچ نے الخدمت کی جانب سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیلاب متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیو کو سراہا ۔راشد قریشی نے اہل خیر سے اپیل کی کہ وہ تعمیر وطن پروگرام میں ہمارا ساتھ دیں ۔














