
اسلام آباد(ویب ڈیسک) یوم سقوط مشرقی پاکستان آج سولہ دسمبر بروز جمعة المبارک کو منایا جارہا ہے، 16دسمبر1971 کوپاکستان
کے دولخت ہونے کےسانحہ کو 50برس بیت گئے۔
اہل وطن کے دلوں میں اس سانحہ کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ اس عظیم سانحہ کے حوالے سے احمدیار سمیت ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے،جبکہ الیکٹرانک میڈیا پروگرامزنشر کیے جا رہے ہیں اورپرنٹ میڈیا فیچر شائع کیے گئے ہیں ۔




































