
کراچی ( نمائندہ رنگ نو) رنگ نوڈاٹ کا م اورمجلس یاد گارایوب قادری کے سربراہ پروفیسر سعید حسن قادری کے برادر نسبتی رضی احمد روڈ حادثہ میں انتقال کر گئے ۔ان کی عمر
تریسٹھ برس تھی ۔
مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپر دخاک کر دیا گیا ۔ دریں اثنا رنگ نو ڈاٹ کام کا تعزیتی اجلاس سی ای او زین صدیقی کی زیرصدارت منعقد ہوا ،اجلا س میںارشد مجید بدر،یاسمین صدیقی ،عبد الرو¿ف ،محمد سعاد و دیگر نے شرکت کی ۔
اجلاس میں پروفیسر سعید حسن قادری سے ان کے برادر نسبتی رضی احمد کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا ۔ اس موقع پر مرحوم کی مغفرت بلند درجات اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔دریں اثنا ممتاز ادب ،دانشور،محقق اور نقاد راناخالد محمود نے بھی پروفیسر سعید حسن قادری سے اظہار تعزیت کیا ہے۔














