
کراچی(نمائندہ رنگ نو )سائیگاؤں ویلفیئرایسوسی ایشن (ایس ڈبلیو اے )کےزیراہتمام اسکیٹنگ مقابلوں کاانعقاد کیاگیا۔ اسکیٹنگ مقابلوں کاانعقاد ناظم آباد اسٹیٹنگ کلب نزد انو
بھائی پارک میں قومی سطح کےمقابلوں کے کوچ غلام خان اورصادق حسین کی زیر نگرانی کیا گیا جس میں 72ایتھلیٹس نےحصہ لیا ۔
بوائز اور گرلز کےعلیحدہ علیحدہ مقابلے ہوئےجس میں پوزیشن حاصل کرنےوالوں میں افنان ،ظہر ،تجمل مجتبیٰ ،مریم راشد،عنبرین اختر اور زوہا جنید شامل تھیں۔ اس موقع پرایونٹ آرگنائزر اور سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن کےصدر محمد سمیع الدین انصاری،جنرل سیکریٹری راشد مہتاب سلفی بھی موجود تھے۔
مقابلوں کے اختتام پر منعقدہ تقریب تقسیم انعامات کےموقع پرکامیاب ایتھلیٹس میں راشد سلفی ودیگر مہمانوں اور آرگنائزر ز نےٹرافیاں تقسیم کیں ۔
تقریب کے موقع پر گفتگو کرتےہوئے کوچ غلام خان ،صادق حسین کاکہناتھاکہ برق رفتاری اور فنکارانہ خصوصیات رکھنے والا کھیل اسکیٹنگ مغربی ممالک میں بے حد مقبول ہے۔
اسکیٹنگ دو بنیادی حصوں اسپیڈ اسکیٹنگ اور فگر اسکیٹنگ پر مشتمل ہے۔اسٹپیواسکیٹنگ میں مقابلے مخصوص ٹریک پر فاصلوں کو کم سے کم وقت میں طے کرنے کے لیے ہوتے ہیں۔کھلاڑی (سیکٹرز) ان مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ 60 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنے مخصوص جوتوں میں نصب بلیڈز پر اسکیٹنگ میں کام یابی کو یقینی بناتے ہیں۔ فگر اسکیٹنگ میں کھلاڑی اپنے اسکیٹ پر دل کش اداؤں کے ساتھ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس طرح کے ایونٹس سےطلبہ میں مقابلےکارجحان پیدا ہوتا ہے اور یہ ایک مثبت سرگرمی بھی ہے،امید کرتاہوں کہ سائیگا ؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن کےتحت اس طرح کی سرگرمیوں کاتسلسل جاری رہےگا۔




































