حافظ نعیم الرحمن نے الیکشن کمیشن کے دفتر پر آج دھرنا دینے کا اعلان کردیا

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام )حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں الیکشن موخر کیے جانے پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے آج جمعہ کو سہ پہر 3

بجے الیکشن کمیشن کراچی کے ددفتر کے باہر دھرنا دینےکا اعلان کردیا ۔

ادارہ نورحق میں جمعہ کی صبح  پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا ہے کہ پیلپزپارٹی اور ایم کیوایم  نہیں چاہتیں کہ  کراچی میں الیکشن ہوں۔ یہ مفادات اور کرپشن کی خاطر ملےہوئے ہیں۔ انتخابات کراچی کے عوام کا حق ہے۔ہم کراچی کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ناصر حسین شاہ نے میڈیا کے سامنے اعلان کیا تھا کہ الیکشن 25 جنوری کو ہوں گے مگراب سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے مطالبات مان کر اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ انہوں نے حلقہ بندیاں غلط کی تھیں ،لہذا اب انہیں درست ہونا چاہیے ۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کارکن الیکشن کیلئے تیار رہیں ۔آخری دو گھنٹے میں بھی الیکشن کا اعلان ہو سکتا ہے اور الیکشن کمیشن الیکشن کی تیاری کریں۔میں الیکشن کمشن سے کہتا ہوں کہ انتخابات کسی صورت ملتوی نہ کرے،اگر ایسا ہوا تو ہم قانونی جنگ تو لڑیں گے مگر سڑکوں پر بھی آئیں گے،

انہوں نے کہا احتجاج ہمارا حق ہے اور یہ جمہوری طریقہ ہے ۔ہم شہر بھر میں اححتاج کریں گے ۔آج جمعہ کو کارکن اور عوام سے کہتا ہوں کہ الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے کیلئے پہنچیں ،دھرنے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔