
حیدرآباد (ویب ڈیسک)حیدرآبادمیں الیکشن کمیشن نے 15جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع حیدرآباد کے چاروں تعلقوں میں نئے قائم کردہ9ٹان میونسپل کارپوریشن کیلئے کل10لاکھ 53ہزار121ووٹ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ان میں مرد ووٹرز کی تعداد5لاکھ74ہزار219اور خواتین ووٹرز کی تعداد4لاکھ 78ہزار902ہے، ان ووٹرز کیلئے کل732پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیںجن میں مردوں کے 159خواتین کیلئے160مشترکہ 403اور آئی ایم پی10پولنگ اسٹیشن ہیں جن میں2276پولنگ بوتھ ہو ں گے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ان پولنگ اسٹیشنز میںانتہائی حساس پولنگ اسٹیشن219حساس 513ہیں مردوں کے لیے1188خواتین کے لیے1088ہیں۔ 15جنوری کے انتخابات میں چیئرمینزو وائس چیئر مینز سمیت2551امیدوار حصہ لیں گے ۔




































