سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن شعبہ خواتین کے ایک روزہ سیمینار

کراچی(نمائندہ رنگ نو)سائیگاؤں ویلفیئرایسوسی ایشن شعبہ خواتین کے تحت روزہ اور اس کے طبی  ومعاشرتی  فوائد کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار  

پی آئی بی کالونی کے مقامی ہال  میں منعقد کیاگیا۔

 پروگرام  میں خواتین  اسکالرز،طبی ماہرین،ادبی ،سماجی اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت  طالبات کی  بھی بڑی تعداد نےشرکت کی۔اس موقع پر سائیگاؤں ویلفیئر  ایسوسی ایشن  خواتین  ونگ  کی انچارج  سیدہ عائشہ  احمد، سحرش افتخار،آرگنائزنگ  کمیٹیوں کی  ذمہ دار نصرت شعیب ،نورالنسا نے خطاب کرتے ہوئے  کہاکہ  رمضان المبارک کےقیمتی  لمحات  سے بھر پور  فائدہ  اٹھانے کیلئے سائیگاؤں ویلفیئر کے تحت   اصلاحی  پرگرامات کی روایت  کےتسلسل کو برقراررکھاگیا  اور رواں  سال بھی  پروگرام کو مزید  بہتر  بنانے کیلئے  معروف  اسکالر ز کو مدعو کیاگیا۔

معروف طبی ماہرین،اسکالرزنے موضوع پر اظہار خیال کرتےہوئے  کہاکہ   

انسانی تجربات اور مشاہدے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزہ رکھنے کے بےشمارفوائد ہیں۔ روزہ نہ صرف ذیابطیس،بلند فشار خون  اور انسانی وزن کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتاہے بلکہ دماغی افعال کو بہتر طریقے سے سر انجام دینے کے لیے اہمیت کاحامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ  روزہ صرف انسان کی روحانی تطہیر کا ہی نام نہیں ہے بلکہ  روزہ رکھنے اور عبادات کی مشق سے انسانی جسم کو بھی بہت  فائدہ  ہوتاہے۔ روزہ رکھنے سے پہلے ہی دن انسانی جسم میں زہریلے مادوں کی صفائی کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ 

طبی ماہرین کے مطابق روزہ نہ صرف انسان کو مختلف طبی امراض سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ انسانی عمر میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے ۔ماہرین  کاکہناتھاکہ   روزہ  خون میں موجود کولیسٹرول  کی مقدارکو معتدل رکھتا ہے۔خون کی شریانوں کو اپنا کام احسن طریقے سے سرانجام دینے میں مدد دیتاہے۔روزے سے  مختلف امراض مثلاً  دل کا دورہ، اسٹروک یا فالج کا خطرہ کم ہو جاتا ہے ۔روزہ جسم میں نظام ہاضمہ کے دوران مختلف اقسام کے کیمیائی عوامل کو بخوبی انجام دینے میں مدد دیتا ہے جس سے خوراک میں موجود اہم غذائی اجزا کو جذب کرنے میں مدد ملتی ہے۔

 انہوں نےمزید کہاکہ رمضان میں  نیکی و پاکیزگی  کےاجتماعی ماحول کو پروان چڑھانے میں مدد ملتی ہے اسی لیے خواتین کو گھریلوں ذمہ داریوں کی ادائیگی  کے ساتھ ساتھ  معاشرے کی بہتری  کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔