اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبرایجنسیاں )اسلام آباد میں ہونے والے عورت آزاد ی مارچ میں بدنظمی ہوگئی۔ مارچ نے شرکا کا میڈیا نمائندوں پر تشددکیا۔
نیشنل پریس کلب کے سامنے بدھ کو خواتین کے عالمی دن پر منعقد ہونے والے عورت مارچ میں بدنظمی دیکھنے میں آئی جب نجی ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والی خاتون صحافی زخمی ہوئیں، تنازع کے بڑھنے پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے صورت حال کو قابو پایا ۔ادھروفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عورت مارچ میں بد نظمی اور خواتین پر پولیس کے تشدد کا نوٹس لے لیاہے ۔ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے خواتین مارچ کی شرکا سے پولیس کی بدسلوکی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس اسلام آباد کو طلب کر لیا۔
وزیر داخلہ نے آئی جی پولیس اسلام آباد پر اظہار برہمی کیا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ خواتین شرکا کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر انتہائی معذرت خواہ ہوں، خواتین انتہائی قابل احترام ہیں، واقعے پر دلی افسوس ہے۔