
اسلا م آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری اور ملک بھر میں ہونے والے ہنگاموں کے بعد پنجاب میں
موبائل سروس جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی مکمل بند کردی گئی ،علاوہ ازیں پاکستان کے دیگر شہریوں میں بھی انٹرنیٹ صارفین فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
متعدد صارفین نے بھی اس حوالے سے شکایات کی ہیں،انٹرنیٹ سروس پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صارفین نے ٹویٹر تک رسائی نہ ہونے کے حوالے سے شکایات درج کرائی ہیں۔صارفین کو رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، علاوہ ازیں یوٹیوب، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اپیلیکشنز تک رسائی میں بھی صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔














