الخدمت کے تحت کمپیوٹرو لینگویج کورس پاس کرنے والے قیدی طلبہ میں اسناد تقسیم

 کراچی (نمائندہ رنگ نو ) سینٹرل جیل کراچی میں قائم الخدمت کمپیوٹر اوو چائنیز و انگلش لینگویج سینٹرکے تحت سالانہ امتحانات میں کورسز

پاس کرنے والےوالے137قیدی طلبہ میں اسناد کی تقسیم کر دی گئیں ۔

اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سینٹرل جیل کراچی میں منعقد ہوئی۔ آئی جی جیل خانہ جات سید انور مصطفی، ایگزیکٹو ڈائریکٹرالخدمت کراچی راشد قریشی ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات محمد حسین سہتو، ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز الخدمت کراچی قاضی سید صدرالدین،سینئر، منیجر کوآرڈینیشن منظر عالم اور جیل انتظامیہ کے افراد موجود تھے۔

قیدی طلبہ نے سالانہ امتحانات میں گرافکس ڈیزائننگ ،چائنیزلینگویج ،سی آئی ٹی،انگلش لینگویج اورسی آئی ایس کورس پاس کیے ہیں ۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ یہ الخدمت کا بہت بڑاکام ہے کہ الخدمت جیلوں میں بھی کام کر رہی ہے ۔الخدمت جیل میں قدیوں کو انگلش وچائنیز لینگویج اور کمپیوٹر کورسز سکھا کر معاشرے کا قابل شہری بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیل سے کورسز کرنے والے یہ قیدی یہاں سے جانے کے بعد اپنی زندگی کی شروعات کارآمد شہری کے طور پر کرسکیں گے ۔

راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت جیلوں میں بھی قیدیوں کی خدمت کیلئے کام کر رہی ہے۔یہ ایک اچھا عمل ہے جس کے ذریعے جیل میں کچھ سیکھ کر قیدیوں میں اپنے جرائم سے نفرت اورزندگی میں کچھ کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا ۔

ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین نے کہاکہ جیل انتظامیہ کے تعاون کے مشکورہیں کہ جن کے اشتراک سے یہ اچھا اور بڑاکام کیا جار ہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار الخدمت کی جانب سے کراچی سینٹرل جیل میںچائنیزلینگویج کور کروائے جا رہے ہیں ۔

قاضی سید صدرالدین  نے کہا کہ جیل سے مختلف سرٹیفکیٹ کورس پاس کرنے والے قیدی جہاں ایک ہنرحاصل کریں گے وہاں ان کی سزا میں بھی کمی ہو سکے گی ۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات محمد حسین سہتو نے کہا کہ اللہ نے ہمیں یہ موقع دیا ہے کہ یہاں پر قیدی کسی بھی وجہ سے آئیں ہوں ،ہم انہیں سیدھے راستے پر چلنے کی تلقین کریں اورالخدمت کاجیل میں کام قابل قدر ہے ۔