
اسلام آباد(ویب ڈیسک،فوتو فائل)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نےفوج کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے
فوج بلانے کیلئےوزارت داخلہ کو درخواست دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر وزارت داخلہ نےاسلام آباد میں فوج طلب کرنے کی منظوری دیدی ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں آئین کے آر ٹیکل245 کے تحت فوج طلب کی گئی ہے۔
دارالحکومت میں فوج امن و امان برقرار رکھنے کیلئے طلب کی گئیہے ۔ وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔اہم عمارتوں پر رینجرز جبکہ چوک اور چوراہوں پر مسلح فورس تعینات ہوگی۔اب تک 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیاجا چکا ہے۔
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔اہم عمارتوں پر رینجرز جبکہ چوک اور چوراہوں پر مسلح فورس تعینات ہوگی،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دفعہ144کے بعد ریڈ الرٹ جاری کردیاگیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اہم عمارتوں پر رینجرز جبکہ چوک اور چوراہوں پر مسلح فورس تعینات ہوگی۔
اس سے قبل احتجاج سے نمٹنے کیلئے آتشی اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں تھی۔سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیاجا چکا ہے۔














