
کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت ہسپتال کورنگی کیلئے بطورعطیہ ملنے والی ایمبو لینس ہسپتال ایم ایس ڈاکٹر طالب کے حوالے کی گئی ۔
چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ اورایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے الخدمت اسپتال کورنگی کادورہ کیا،وہاں مختلف شعبہ جات کامعائنہ کیا۔میڈیکل سپرنٹینڈنٹ اور ہسپتال کے عملے سے بھی ملے اور وہاں شہریوں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائز ہ لیا ۔
اس موقع پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نے ہسپتال مریضوں کو دی جا نے والی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف ایگز یکٹو الخدمت نو ید علی بیگ کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی ٹیسٹ ،گائنی،الٹراساؤنڈ او اوردیگر شعبہ جات کی اوپی ڈی میں مختلف امراض سے متعلق سہولتوں سے آگاہ کیا ۔
نوید علی بیگ نے ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو بہترین سروسز فراہم کرنےکی ہدایات دیں۔ چیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے ضمیرالدین میموریل آرگنائزیشن کی جانب سے عطیہ کی گئی ”ایمبولینس“ ہسپتال ایم ایس ڈاکٹر طالب کے حوالے کی۔
ایمبولینس حوالے کرنے کی ایک تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت کراچی شہر میں لوگوں کو صحت کی جدید اور معیاری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔یہی معیار لوگوں کے الخدمت پر اعتماد کا مظہر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت ہسپتال کورنگی کی تزئین وآرائش کا کام جلد شروع کیا جائے گا ۔ہسپتال میں کام کرنے والا عملہ لوگوں کی خدمت میں نیک نیتی اوراللہ کی رضا کو شامل کرے اور مریضوں اور ان کے لوحقین کو بہترین سروس فراہم کرے ۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت صحت کے شعبے میں توسیع اور نئے منصوبوں پر کام کر ہی ہے ،جس سے ہسپتالوں ،ڈائیگنوسٹک سینٹرز میں آنے والوں کو فائدہ ہو گا ۔




































