
اسلام آباد (ویب ڈیسک )ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کی ساتویں خانہ ومردم شماری میں اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق تیئس کروڑ ننانوے لاکھ دو
سوستر ( 239,900,270 )افراد کو شمار کیا جا چکا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں تین کروڑ چورانوے لاکھ دس ہزارآٹھ سو ا±نا سی (39,410,879 ) افراد کو گنا جا چکاہے۔ اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق پشاور میں چوالیس لاکھ ا ٹھا ئیس ہزار پا نچ سو چوہتر ( 4,428,574 ) فراد کا شمار کیا جاچکا ہے۔
اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق پشاور میں چوالیس لاکھ ا ٹھا ئیس ہزار پا نچ سو چوہتر ( 4,428,574 ) فراد کا شمار کیا جاچکا ہے، قبل ازیں خیبر پختو نخواہمیں مردم شماری کے تصدیقی عمل کو15 مئی تک یقینی بنانے کیلئے چیف سیکر ٹری خیبر پختو نخواہ اور چیف سینسسس کمشنر کی مشترکہ صدارت میں پشاور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر پختو نخوا کے تمام کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز اور پاکستان ادارہ شماریات کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔




































