کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے ہفتے کو کراچی ایکسپوسینٹرمیں منعقد ہونےوالی نمائش "ٹیکنو فیسٹ "کا دورہ
کیا ۔
انہوں نے وہاں قائم الخدمت کے مفت آئی ٹی کورسز کے پروگرام” بنو قابل“ کی جانب سے لگائےگئے اسٹال کابھی معائنہ کیا ۔اسٹال پر بنوقابل پروگرام میں رجسٹریشن کیلئے آنے والے نوجوانوں کا تانتا بندھ گیا ،جس کے باعث الخدمت کی جانب سے مزید اسٹال کا اضافہ کیا گیا۔
اس موقع پر ایگز یکٹوڈائریکٹر راشد قریشی بھی موجود تھے ۔نوید علی بیگ نے اسٹال پر آنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی ۔نوید علی بیگ نے نمائش میں لگائے گئے دیگر اسٹالز کا دورہ کیا اور ٹیکنالوجی کے فروغ اور اس کی حوصلہ افزائی کیلئے نمائش کے اہتمام پر منتظمین کو مبارکباددی ۔
ْنمائش نمائش "ٹیکنو فیسٹ "کے شرکا سے خطاب ہوئے نوید علی بیگ نےکہا کہ یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے اور اس سے استفادہ کرکے ہم نہ صرف ملک وقوم کا نام روشن کرسکتے ہیں بلکہ اس سے بہتر روزگار اور کثیرزرمبادلہ بھی کما کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس نمائش میں نوجوانوں اور طلبہ وطالبات نے اپنے پراجیکٹس پیش کرکے ٹیکنالوجی کے استعمال کاجو اظہارکیا ہے وہ انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں بہت صلاحیت ہے اور ملک ان ہی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو استعمال کرکے ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے ۔اگر ان کی حوصلہ افرائی کی جائے تو یہ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔
نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت کی جانب سے"ٹیکنو فیسٹ"میں مفت آئی ٹی پروگرام "بنو قابل" کے اسٹالز لگائے گئے ،جس کا مقصد نوجوان کی توجہ مبذول کرانا ہے کہ وہ آئی ٹی کے مفت کورسز سیکھ کر اس میدان میں بھی خود کو منوا سکتے ہیں اور باعزت روز گار کماسکتے ہیں ۔