اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )اسلامی نظریاتی کونسل کےسیکرٹری ڈاکٹر اکرام الحق نے کہا ہے کہ دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینے
کی شرط ختم کرنے کی کونسل نے کوئی تجویز نہیں دی۔
منگل کوخبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی شرط ختم کرنے کے بیان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز سے منسوب باتیں بے بنیاد ہیں۔ وہ اس وقت کابل میں ہیں اور کونسل کا اس حوالے سے ابھی کوئی اجلاس نہیں ہوا۔