
کراچی (نمائندہ رنگ نو)الخدمت کراچی اور پا سوزوکی کےدرمیان معاہدہ طے پا گیا ۔گزشتہ روز الخدمت ہیڈ آفس میں مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
کیے گئے ،معاہدے کے مطابق الخدمت پاک سوزوکی کے ملازمین کو صحت کی سہولیات فراہم کرے گی۔
اس موقع پرالخدمت کراچی کے چیف فنانشل آفیسرابوالاعلیٰ صدیقی اور پاک سوزوکی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سہیل قدوائی نے معاہدے پردستخط کیے ا ور دستاویز کا تبادلہ کیا۔
الخدمت فریدہ یعقوب ہسپتال کےایم ایس ڈاکٹر ظفراقبال اور پاک سوزوکی کراچی کی رپوریٹ لائژن ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ منیجر مسٹر فرحان، الخدمت کراچی کے منیجر میڈیکل ایم ارشد اور الخدمت فریدہ یعقوب ہسپتال گلشن حدید کے ایڈمنسٹریٹر سید محمد فرمان شاہ موجود تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر سہیل قدوائی نے کہا کہ یہ پاک سوزکی کا ایک اہم اقدام ہے۔ پاک سوزوکی نے الخدمت فریدہ یعقوب ہسپتال گلشن حدید کی طبی سہولتوں سے استفادہ کیااور دو سال کی تسلی بخش خدمات پر کراچی کی سطح پر ہم الخدمت ہیلتھ سروسز کیلئے یہ معاہدہ کر رہے ہیں ،جو پاک سوزوکی اور اس کے ملازمین کے لیے خوش آئند ہے ۔ابوالاعلی صدیقی نے کہا کہ الخدمت لوگوں کو صحت کی انتہائی معیاری سہولتیں فراہم کررہی ہے اور لوگ سال ہا سال سے اس کے سروسز پر اعتماد کرتے ہیں۔
انہوں نے الخدمت پر اعتماد کرنے کیلئے پاک سوزوکی کا شکریہ ادا کیا۔معاہدے کی تقریب سے قبل پاک سوزوکی کے ارکان کو الخدمت کی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور دونوں اداروں کے مابین مریضوں فلاح و بہبود کے لیے تندہی سے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک سوزوکی ٹیم کو ناظم آباد میں الخدمت ہسپتال اورڈائیگنوسٹک سنٹر کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی،جو ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ تشخیصی مرکز ہے۔














