
اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی ،فوٹوفائل) رواں سال کی دوسری ملک گیر قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔2024کی دوسری مہم کے
دوران ملک بھر میں 26 فروری سے 9 مارچ تک ملک بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 58 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا و¿کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کے لیے وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔
وفاقی سیکریٹری صحت افتخار علی شلوانی نے کہا کہ پولیو ایک خوفناک بیماری ہے جس کا کوئی علاج نہیں ہے اور یہ وائرس بچوں کو زندگی بھر کے لیے معذور بنا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پولیو وائرس ہمارے بچوں کے لیے بدستور خطرہ ہے کیونکہ کچھ لوگ ویکسین کے بارے میں غلط فہمیوں اور غلط معلومات کی بنیاد پر بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں۔
وفاقی سیکرٹری صحت افتخار علی شلوانی نے مزید کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے اہم پیشرفت کررہی ہے جبکہ فیصلہ سازوں اور والدین پر بھی اپنے بچوں کی صحت کو یقینی بنانے کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔وفاقی سیکرٹری صحت نے تمام والدین کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیمیں آپ کے دروازے پر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہمیں التجا کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کو پولیو وائرس سے لاحق خطرات کو پہچانیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پولیو ورکرز کیلئے اپنے گھر کا دروازہ کھول کر اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے لازمی پلوائیں۔





































