
کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) کراچی میں آج صبح کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ،محکمہ موسمیات نے دوپہر کے بعدتیز بارش کی پیش گوئی کی ہے ،گزشتہ
روز موسلادھار بارش کی پیش گوئی کے بعد کراچی شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی ،جبکہ رین ایمرجنسی سینٹر قائم کرکے بلدیاتی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی تھیں ۔
آج جمعہ کی صبح کراچی میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش ہوئی صبح کے اوقات میں کھنے والے اسکولوں میں وقت مقررہ سے قبل چھٹی دے دی گئی ۔شام کی شفٹ کے اسکولوں کو بند رکھنے کیلئے محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ممکنہ طوفانی بارش سے بچنے کیلئے ہنگامی اقدامات کر لیے گئے ہیں ،امید ہے شہریوں کو پریشانی نہیں ہوگی ۔





































