
لاہور ( ویب ڈیسک )فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اور فلسطین کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر " اسماعیل ہنیہ"ایران
کے شہر تہران کے اندر ایک قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ کی مرکزی صدر ساجدہ ظفر اور جنرل سیکرٹری پاکیزہ رؤف صدر صوبہ سندھ شائستہ مدنی سیکرٹری افشین عثمان اور دیگر ذمہ داران تنظیم نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر "اسماعیل ہانیہ" کی شہادت سے ہونے والا نقصان صرف حماس فلسطین اور عرب کا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا نقصان ہے جس نے پوری امدت کو یتیم کردیا۔ ڈاکٹر "اسماعیل ہنیہ" صورت مجسم ایمان اور حب الوطنی کے عظیم مثال تھے۔ یہ وہ شخصیت تھے جنہیں دیکھ کر ایثار صحابہ کی یاد تازہ ہوجاتی تھی۔
ساجدہ ظفر نے کہا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ کے ذمہ داران اورارکان اس غم میں حماس اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔اسماعیل ہنیہ کے شہادت اس امت کا بہت بڑا نقصان ہے ۔امت مسلمہ کے ایک نڈر مجاہد سے محروم ہوگئی ہے ۔ پورے خاندان کی قربانی دینے کے بعد آج خود بھی بیت المقدس کی آزادی کی جنگ لڑتے لڑتے شہید ہوگئے۔اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے فلسطین میں جہاد کی نئی روح پھونک دی ہے -،ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب بیت المقدس آزاد ہوگا،ہمارے دل حماس اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ اللہ کی راہ میں جان دینے والے کبھی نہیں مرتے وہ شہید ہیں-اللہ تعالیٰ اسماعیل ہنیہ اوران کے شہید خاندان کے درجات بلند فرمائے ۔آمین














