لاہور( نمائندہ رنگ نو )عہدساز ادبی شخصیت ،عالمی تنظیم گلوبل رایٹر کی سربراہ زیب النساء زیبی کی مشہور را ئٹر،کالم نگار اور نا ول " روز مرتے
ہیں جینے کی آرزو میں " کی را ئٹر روبینہ شاہین کے گھر علامہ اقبال ٹاؤن لاہور آمد، زیب النساء زیبی کی آمد پرایک چھوٹی مگر پروقارتقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں معز ز شا عرات نے شرکت کی اور زیبی آپا کو خوش آمدید کہا۔
شاعرات میں محترمہ ریحانہ عثمانی ،شگفتہ نعیم ہاشمی،کنول بہزاد اورڈاکٹر پونم گوندل شامل تھیں ۔کھانے کےبعد ایک پروقار مشا عر ہ بھی منعقد کیا گیا ،اس موقع پر سینئرصحافی مقصود احمد چغتائی بھی موجود تھے۔