بہاولپور میں ویب سٹوڈیو اور ٹرینڈ ڈی کا شاندار آغاز اورقلم کار سنیہ عمران کی کتاب کی تقریب رونمائی ٓ

بہاولپور( نمائندہ رنگ نو )بہاولپور میں ویب سٹوڈیو اورٹرینڈ ڈی کا دبئی چوک ماڈل ٹاؤن اے میں شاندار آغاز ہوا ،جس کا مقصدہینڈ میڈ اشیاکو فروغ

دینا ہے ۔افتتاحی تقریب میں مقامی ہنرمنداورکاروباری خواتین کے لیے اپنی مصنوعات متعارف کروانے اورکاروبار کو وسعت دینے کی طرف خوش آئند پیش رفعت کی گئی ۔آؤٹ لٹ کے مرکزی پارٹنر شازیہ تاج ،سمیرا وقار اور انعم دورانی ہیں۔

آؤٹ لٹ کےافتتاح کے موقع پر ابھرتی ہوئی لکھاری محترمہ سنیہ عمران کی پہلی کتاب "خاموش آنکھوں" کی کہانی کی تقریب رونمائی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔کتاب کی تقریب رونمائی کا اہتمام محترمہ شازیہ تاج نے نے کروایا ۔

اپنی کتاب کا تعارف مصنفہ تصنیف محترمہ سنیہ عمران نے دیا اور اپنی کتاب شازیہ تاج اور دیگر شرکا ء کو پیش کی ۔ کتاب کے اقتبا س اور ویب سٹوڈیو اور ٹرینڈ ڈی کی پیش رفعت کو حاضرین نے بہت سراہا ۔ یاد رہے کہ محترمہ سنیہ عمران کی پہلی تصنیف کو رنگ کو پبلی کیشنز کراچی نے شائع کیا ہے ۔