ہمدرد یونی ورسٹی کے تحت مدینۃ الحکمہ" اے سٹی آف لرننگ اینڈ کلچر" کی رونمائی کی پُروقار تقریب اہتمام

کراچی (نمائندہ رنگ نو)ہمدرد یونی ورسٹی کے زیراہتمام شہید حکیم محمد سعید کی حیات و خدمات اور مدینۃ الحکمہ کے علمی و فکری ورثے پر

مبنی تصویری کتاب ’’اے لیگیسی آف وزڈم: مدینۃ الحکمہ، اے سٹی آف لرننگ اینڈ کلچر‘‘ کی رونمائی کی پُروقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ ہمدرد یونیورسٹی کی چانسلر سعدیہ راشد، مہمانِ خصوصی جاوید جبار، وائس چانسلرہمدرد یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمران امین اور سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن نے کتاب کی رونمائی کی۔ تقریب میں ہمدرد پاکستان منیجنگ ڈائریکٹر /سی او او فاطمہ منیر احمد، سینئر سیاست دان نثار کھوڑو، ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل فرخ امدا دسمیت علمی، ادبی اور سماجی شعبوں کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

مہمانِ خصوصی جاوید جبار نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں تقریباً 25 برس تک شہید حکیم محمد سعید کو قریب سے جاننے اور ان کی شخصیت سے سیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے سعدیہ راشد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 28 برس کے دوران اپنے والد کی میراث کو نہایت خاموشی، عاجزی اور مستقل مزاجی سے نہ صرف محفوظ رکھا بلکہ اسے وسعت بھی دی۔ ان کے بقول، یہ کتاب محض ایک کافی ٹیبل بک نہیں بلکہ علم و جمال کی ایک ایسی ضیافت ہے جو مدینۃ الحکمہ کی تاریخ، وژن اور علمی سفر کو دل نشیں انداز میں پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کتاب کی تیاری میں ڈاکٹر شبیب الحسن، تناز منوالہ، نفیسہ رضوی، ملاحت کلیم شیروانی، نظام صدیقی اور نوشاد عالم سمیت تمام معاونین کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کو آزادانہ فکر، تحقیق، مکالمے اور اختلافِ رائے کے مراکز ہونا چاہیے، جہاں روایت کے احترام کے ساتھ جدید علوم اور نئے خیالات کے لیے بھی گنجائش ہو۔

محترمہ سعدیہ راشد نے کہا کہ یہ کتاب ان کے والد شہید حکیم محمد سعید کے وژن، جدوجہد اور تاحیات مشن کا عکس ہے۔ ان کے لیے یہ معاشرے کی بہتری اور پاکستانی عوام کی فلاح کے لیے والد کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی ایک ذاتی کاوش بھی ہے۔ انہوں نے مدینۃ الحکمہ کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں بنجر زمینوں اور دشوار گزار راستوں کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا تھا، مگر ان کے والد مستقبل میں اسی مقام پر بچوں کو کھیلتے اور تعلیمی اداروں کو آباد دیکھتے تھے۔ انہوں نے اپنی والدہ کی معاونت اور ڈاکٹر نویدالظفر کی خدمات و کاوشوں کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ مدینۃ الحکمہ کی تعمیر و ترقی ایک اجتماعی کاوش کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کتاب نئی نسل کو شہید حکیم محمد سعید کے افکار سے روشناس کرائے گی اور نوجوانوں کو بامقصد خواب دیکھنے اور انہیں حقیقت بنانے کی ترغیب دے گی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمران امین نے کہا کہ دریائے حب کے قریب تین سو ایکڑ سے زائد بنجر رقبے کو سرسبز و شاداب خطے میں تبدیل کرنا شہید حکیم محمد سعید کے عظیم وژن کی عملی تصویر ہے۔ مدینۃ الحکمہ کا تصور محض ایک جامعہ کی تعمیر تک محدود نہیں تھا، بلکہ یہ علم، تحقیق اور خدمتِ انسانیت کا مرکز قائم کرنے کا خواب تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جامعہ ہمدرد ایک ہزار سے زائد تعلیمی پروگرام پیش کر رہی ہے اور تحقیق کو عملی و معاشی افادیت سے جوڑنے کے لیے کوشاں ہے۔

معروف سائنس دان ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے علم، تحقیق اور انسانی وسائل کو قومی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مدینۃ الحکمہ شہید حکیم محمد سعید کے علمی وژن اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

سابق کمشنر کراچی شفیق الرحمٰن پراچہ نے کہا کہ شہید حکیم محمد سعید نے بنجر علاقے میں مدینۃ الحکمہ قائم کرکے علم و تعلیم کے نئے امکانات پیدا کیے۔ بالخصوص مقامی بچوں کے لیے ہمدرد ولیج اسکول کے ذریعے تعلیمی سہولتوں کی فراہمی ان کے وژن کا اہم حصہ تھی۔

ہمدرد پاکستان کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر نویدالظفر نے شہید حکیم محمد سعید کی وقت کی پابندی، نظم و ضبط، سادگی اور بے لوث خدمت کے جذبے کو یاد کیا، جب کہ مہتاب اکبر راشدی نے مدینۃ الحکمہ کے ابتدائی دنوں اور حکیم صاحب کے تعلیمی خواب کو خراجِ تحسین پیش کیا۔شہید حکیم محمد سعید کی بڑی نواسی اور ہمدرد پاکستان کی متولیہ ڈاکٹر ماہم منیر احمد نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مدینۃ الحکمہ ان کے نانا کے اس خواب کی زندہ مثال ہے جس کا مقصد پاکستان کو تعلیم یافتہ اور باشعور ملک بنانا تھا۔

انہوں نے اس عظیم مشن کو آگے بڑھانے میں حصہ لینے والے تمام افراد کی خدمات کو سراہا۔حکیم صاحب کی منجلی نواسی اور ہمدرد پاکستان کی متولیہ آمنہ ہمایوں میاں نے بھی ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ کتاب مدینۃ الحکمہ کی تاریخ، علمی و تعلیمی خدمات اور شہید حکیم محمد سعید کے وژن کو تصویری اور تحریری انداز میں محفوظ کرتے ہوئے آنے والی نسلوں تک ان کی میراث پہنچانے کی ایک اہم کاوش ہے۔

ہمدرد پاکستان کے سی او او فیصل ندیم، گروپ ڈائریکٹر ایچ آر ابو طالب بھٹو سمیت ہمدرد پاکستان کے سینئر ڈائریکٹران اور کارکنان بھی شریک ہوئے۔ تقریب میں مدینۃ الحکمہ کی علمی کاوشوں اور سہولیات پر مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

 

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

ویز ے کی غلط معلومات : کرکٹر حمزہ نذر کو 2 سال کی پابندی کی سز امیں معافی مل گئی

لاہور( شوبز ڈیسک )ویزے کیلئے غلط معلومات فراہم کرنے پر 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے حمزہ نذر کو معافی مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مرد۔۔۔میرے والد میری پہچان، میرا فخر (ثمینہ ناہید )

ثمینہ عباس

مرد کی عظمت صرف اس کے مضبوط کندھوں، بلند آواز یا معاشرے میں اس کے مقام سے نہیں پہچانی جاتی بلکہ اس کی اصل پہچان اس کے کردار، ذمہ

... مزید پڑھیے

وحشتوں کے نگر میں قوس قزح سے لوگ (انیلہ عمران )

انیلا عمران

یہ دنیا امتحان گاہ ہے ۔ہر انسان کو اس دنیا میں عمل کے لیے ایک مختصر وقت ملا ہے اور اس کے بعد ہر انسان کو اپنی مہلت ختم ہونے کے بعد اس دار فانی

... مزید پڑھیے

بیٹی بنا کر رکھو (کشف زھراء)

کشف زہرہ

ہمارا معاشرہ آج جس تیزی سے بدل رہا ہے، اس میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا رشتہ ساس اور بہو کا ہے۔ ہر دوسرے گھر میں یہی شکوہ ہے، ساس تنگ

... مزید پڑھیے