الخدمت کے تحت فیڈرل بی ایریا میں مفت میڈیکل کیمپ ،300افراد کا معائنہ

  کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام )الخدمت کراچی کی جانب سے فیڈرل بی ایریا بلاک 16میں مفت میڈیکل

کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ذیا بیطس ،امراض اطفال و خواتین ،عام امراض کے ماہر ڈاکٹرز، فزیو تھراپسٹ اوران کی ٹیم نے بچوں ،بزرگوں اور خواتین کا معائنہ کیا اور ان کیلئے ادویہ تجویز کیں ۔کیمپ میں شوگر ،بی ایم آئی ،بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے مفت ٹیسٹ کیے گئے ۔

اس موقع300افراد کا معائنہ کیا گیا اور انہیں ڈاکٹرز کی تجویز کردہ ادویہ مفت فراہم کی گئیں ۔کیمپ میں ڈاکٹرز نے چیک اپ کیلئے آنے والے تمام افراد کو مختلف امراض سے متعلق آگاہی فراہم کی اورانہیں امراض سے بچاو  کیلئے احتیاطی تدابیر سے بھی آگا ہ کیا ۔علاقہ مکینوں کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر الخدمت سے اظہار تشکر کیا گیا ۔