
ملتان( ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف علماءومشائخ ونگ کے سربراہ اورمعروف عالم دین مفتی
عبدالقوی نے بھی میرا جسم میری مرضی کا نعرہ بلند کردیا۔
یوٹیوب چینل پر اپنے انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ تجارت کی طرح نکاح بھی باہمی رضا مندی سے کئے جانےو الے معاہدے کی ایک شکل ہے، میں نے کچھ دن پہلے ایک بہت بڑے خاندان کی خاتون سے نکاح کیا ہے۔ لیکن فی الحال باہمی رضا مندی کے تحت اسے راز رکھوں گا۔
مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ اسلام میں دل توڑنا حرام ہے ،اسلام میں تہذیب وتمدن کا احترام بھی واجب قراردیا گیا ہے
۔اپنی گفتگو میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ایک اہم رکن قومی اسمبلی کا خفیہ نکاح پڑھوانے کی بھی تصدیق کی ۔
مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ جہاں بھی پسند کی شادی کی جائے تو خاتون کو بھی طلاق کا حق دینا چاہیے ، آج کا ملا نہ حقوق العباد ادا کرتا ہے،نہ اتحاد واتفاق کرتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک ہر کلمہ گو خواہ وہ اسماعیلی ہو ،بوہروی ہو وہ مجھ سے بہتر مسلمان ہے ۔





































