
فیصل آباد(ویب ڈیسک )جڑانوالہ پولیس کاغیراخلاقی کارنامہ منظرعام پرآگیا4بچوںکے والدین میاں
بیوی پرحدودکامقدمہ درج کرلیا۔بتایاگیا ہے کہ جعفر حسین نامی شخص کی تقریباً20سال قبل سمیرابی بی سے شادی ہوئی تھی، جواب4بچوں کے والدین ہیں۔
ایک سینئر پولیس اہلکارنے گزشتہ روزذاتی اختلاف کی بنیادپران کے خلاف زناکامقدمہ درج کرلیا،تاہم ایک شہری کی طرف سے سی پی اوکوپولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے درخواست دی گئی ہے تاہم انکوائری کے بعدکارروائی کافیصلہ کیاجائے گا۔














