
کراچی ( نما ئندہ رنگ نو ڈاٹ کام )بزرگ سماجی رہنما ،رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی وچیئر مین
رحمت بھائی عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے ،انہیں خراب صحت کی بنا پر جناح اسپتال کے شعبہ امراض قلب میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی انجیو گرافی کی ہے ،رحمت بھائی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ترجمان رحمت ٹرسٹ فیضان اشرف نے ٹرسٹ کے تمام ارکان ،ٹرسٹیز اور عہدے داران سے رحمت بھائی کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے ۔





































