رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت مستحقین میں 500راشن تقسیم

کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت مستحقین میں 500راشن تقسیم کردیئے گئے ، لاکھوں روپے مالیت کے تقسیم کیے

گئے راشن میں آٹا،دالیں ،چاول چینی ،بیسن ، گھی ،مشروب،کھجور ا وردیگراشیا شامل تھیں ،راشن رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے مرکزی دفتر میں تقسیم کیا گیا۔

 اس موقع پر عمران جاوید،صلاح الدین ،فیضان اشرف  اور ٹرسٹ کے دیگر ارکان موجود تھے ۔

 اس موقع پر بزرگ سماجی رہنما ،بانی وچیئرمین ٹرسٹ رحمت بھائی نے کہا کہ رحمت ویلفیئر ٹرسٹ ساراسال مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرتا ہے،جبکہ رمضان میں بھی اس کا خصوصی طور پر اہتما م کیا جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ تقسیم کیے جانے والے راشن سے تقریبا ً 5000افراد استفادہ کریں گے،راشن کی تقسیم کا مقصدکمزور طبقے کو سہارا دینا ہے۔

انہوں کہا کہ مہنگائی نے اشیائے خورونو ش عام آدمی کی پہنچ سے دور کردیں ،لوگ مشکلات کاشکار ہیں حکومت کو چاہیے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔