
کراچی(ویب ڈیسک )حق دو کراچی تحریک کے قائد حافظ نعیم الرحمن کے نامزد نمائندےاوریوسی 6 فاطمہ جناح
کالونی میں جماعت اسلامی کےامیدوار برائے چیئرمین حافظ اسامہ احمد نے کارکنوں کےہمراہ وارڈ 2 میں مارکیٹوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر پی آئی بی کالونی کے تاجروں اور دکانداروں نےجماعت اسلامی کےنمائندوں کا بھرپور خیرمقدم کرتےہوئے کہا کہ حافظ نعیم اہل کراچی کیلئے امید کی کرن ہیں ،ماضی میں بھی نعمت اللہ خان کے دور نظامت میں ہی کراچی کےمسائل نہ صرف حل ہوئےبلکہ شہر ترقی کرتاہوا نظر آیا ۔
انہوں نے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور تعاون کایقین دلاتےہوئےکہاکہ پی آئی بی کالونی میں سڑکوں، اسٹریٹ لائٹس،پانی ودیگر مسائل حل ہونےچاہئیں۔اس موقع پر حافظ اسامہ کاکہناتھاکہ کامیاب ہوکرعوام کےاعتماد پر پورا اترنےکی پوری کوشش کروں گا اور ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی علاقے کےدیرینہ مسائل حل کیےجائیں گے۔
ملاقاتوں کےدوران دکانداروں میں پمفلیٹس بھی تقسیم کیےگئے جن پر الخدمت کےگزشتہ بلدیاتی دور کی کارکردگی کےحوالے سے معلومات تھیں۔














