
کراچی(ویب ڈیسک) دعا زہرا مبینہ اغوا کیس میں ظہیرکی موبائل ریکارڈ اور لوکیشنز سےاہم انکشافات سامنےآئےہیں، تفتیشی حکام کی ہر
زاویئے سے تحقیقات جاری ہیں۔ کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے مبینہ اغوا دعا زہرا کیس کے معاملے پر ظہیر کے لاہور سے کراچی آنے اور واپس جانے سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفتیشی حکام نے ظہیر کی موبائل لوکیشن اور ریکارڈ حاصل کرلیا، موبائل ریکارڈ اور لوکیشنز سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، اہم دستاویزات منظر عام پر آگئے۔16 اپریل 2022 کو دعا زہرا کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا، موبائل لوکیشن کے مطابق ظہیر احمد وقوع کے روزکراچی میں تھا، ظہیر 15 اپریل کو کراچی کیلئے روانہ ہوا۔
ظہیر ٹاؤن شپ لاہور سے فتح سنگھ والا اور پھررحیم یار خان پہنچا، رحیم یار خان سیموروپھرحیدرآباد گیا، صبح 9بجے سے دوپہر 12 بجے تک حیدرآباد میں موجود رہا،جس کے بعد ظہیر احمد ایک بجے کے قریب بلوچ ہوٹل بن قاسم ملیر کراچی پہنچا اور 16 تاریخ کو ہی ظہیر دوپہر 3 بجکر 52 منٹ پر واپسی کیلئے روانہ ہوا اور اسی دن رات سوا 7 بجے فیض گنج اندرون سندھ پہنچا۔
موبائل لوکیشن کے مطابق ظہیر احمد رات سوا 10 بجے ٹھری اور رات سوا12بجے اوباڑو گھوٹکی پہنچا، گھوٹکی پہنچنے پر تاریخ تبدیل ہو کر17ہوگئی تھی۔17 تارٰیخ رات سوا1 بجے ظہیر احمد کراچی موڑ بہاولپور پہنچا، 10 گھنٹے بہاولپورمیں قیام کے بعد 18تاریخ کو اورنگزیب بلاک گارڈن ٹاؤن لاہور پہنچا۔تفتیشی حکام کی جانب سے کیس کی ہر زاویئے سے تحقیقات جاری ہیں۔




































