
اوکاڑہ (ویب ڈیسک) پاک بھارت سرحدی علاقے کے قریب ملوکا شیخو کے مقام پردریائے ستلج میں مسافروں سے بھری
کشتی الٹ گئی،جس سے8 افرادجاں بحق ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122 اوکاڑہ کے ساتھ پاک پتن، بہاولنگر کی ٹیمیں، رینجرز، پولیس،غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ کر 7 لاشیں نکال لیں جبکہ 12سالہ بچی ارم کی تلاش جاری ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 6خواتین جن میں ایک ڈیڑھ سالہ بچی اور2 مرد شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بدقسمت کشتی میں 30کے قریب افراد سوار تھے جبکہ کشتیوں میں پانچ موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان بھی رکھا گیا تھا۔
واقعہ کشتی تختہ ٹوٹنے اس میں پانی بھرنے اورافراتفری کے باعث پیش آیا جس سے کشتی الٹ گئی واقعہ کی اطلاع ملنے جاں بحق افراد کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔














