
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )الخدمت کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی کے والد جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن معراج
الدین قریشی کی نماز جنازہ بعد نمازِ جمعہ فاروقی مسجد فاطمہ جناح کالونی میں ادا کی گئی اور ایئر پورٹ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
نماز ِ جنازہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امراء اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، صوبہ سندھ کے نائب امیر عبد الغفار عمر، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، ناظم شعبہ تنظیم سندھ محمد مسلم، کراچی کے نائب امراء ڈاکٹر اسامہ رضی، راجہ عارف سلطان، مسلم پرویز، سیکریٹری کراچی عبد الوہاب، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، سابق رکن سندھ اسمبلی یونس بارائی، ضلع وسطی کے امیر منعم ظفر خان، الخدمت کے چیف ایگزیکٹو انجینئر سلیم اظہر، نوید علی بیگ، انجینئر صابر احمد، پبلک ایڈ کمیٹی کے سیکریٹری نجیب ایوبی، مرحوم کے صاحبزادے ذاکر قریشی، عاقل قریشی، شاہد قریشی، زاہد قریشی، راشد قریشی، خالد قریشی، اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم محمد عمر، جے آئی یوتھ کراچی کے صدر بلال رمضان، الخدمت کے ذمہ داران و کارکنان، علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔
مرحوم کی عمر 90سال تھی وہ علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ جماعت اسلامی سے ان کی وابستگی بہت قدیم تھی اور وہ علاقے کے کونسلر بھی رہے۔
دریں اثناء مرحوم کے ایصال ِ ثواب کے سلسلے میں ہفتہ 16نومبرکو بعد نمازِ عصر جامع مسجد فاروقی میں درسِِ قرآن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن درسِ قرآن دیں گے۔ نمازِ عصر 4:30بجے ادا کی جائے گی۔




































