
سرینگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید دو
نوجوان شہید ہو گئے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شوپیاں میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کی آڑ میں اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجے میں دو نوجوان شہید ہو گئے ۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک بھارتی فوج علاقے میں تلاشی اور سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے تھی ۔بھارتی فوج کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن وقفے وقفے سے تاحا ل جاری ہے ۔بھارتی بربریت کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا۔مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ا س دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور ایک دوسرے پر پتھراﺅ کرتے رہے۔














