اسرائیلی انتخابات،نتن یاہو کامیاب،ٹرمپ کی مبارکباد

اسرائیل میں ہونے والے عام انتخابات کے مکمل نتائج سامنے آگئے۔ ان نتائج سے معلوم ہوتاہے کہ انتہاپسند صہیونی وزیراعظم کرپشن کے الزامات کے باوجود ایک بار 

 پھر قابض ریاست کے حکمراں بن جائیں گے اور پانچویں بار بھی دائیں بازو کے انتہاپسندوں کے ساتھ مل کر اتحادی حکومت قائم کریں گے

۔نتن یاہو کے سب سے بڑے حامی ومددگار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی انتخابات کے نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کو مبارکباد دی ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہناتھاکہ نتن یاہو کی کامیابی سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات کے امکانات میں اضافہ ہوگیا ہے۔