’’بہت خوب میرے دوست‘‘اسرائیلی وزیراعظم کی مودی کومبارک باد

تل ابیب (رنگ نو ڈاٹ کام) انڈیا اوراسرائیل کا عالم اسلام اور پاکستان کے خلاف یارانہ ایک بار پھر کھل کر سامنے آگیا۔ اس کا ایک اورثبوت اس

وقت ملا جب اسرائیلی وزیراعظم نے مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے انتہائی انوکھے انداز میں ہندی میں ٹوئیٹ کر کے مودی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا،”میرے دوست نریندر مودی آپ کی شاندار انتخابی جیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ۔ یہ انتخابی نتائج ایک بار پھر دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں آپ کی قیادت کو ثابت کرتے ہیں۔ ہم ساتھ مل کر ہندوستان اور اسرائیل کے مابین گہری دوستی کو مضبوطی فراہم کرنا جاری رکھیں گے۔ بہت خوب، میرے دوست۔“