محمد مرسی کی نماز جنازجیل میں ادا،سپردخاک کردیاگیا

قاہرہ :مصر کے سابق صدر محمد مرسی عدالت میں پیشی کے دوران انتقال کر گئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا

جا رہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی میت کو جیل میں غسل دیا گیا جبکہ ان کی نماز جنازہ بھی چند افراد کی موجودگی میں جیل میں ہی پڑھائی گئی۔محمد مرسی کی تدفین قاہرہ کے مشرقی علاقے مدینتہ النصر میں کی گئی۔

تدفین کے وقت ان کے خاندان کے لوگ موجود تھے۔جب کہ اخوان المسلمون نے محمد مرسی کی موت کو مکمل طور پر قتل قرار دے دیا ہے۔ترکی کے صدر طیب اردوان نے محمد مرسی کی موت کا الزام مصر کے "غاصبوں" پر عائد کیا ہے۔۔ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے محمد مرسی کی موت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔