تارکین وطن کٰیخلاف کریک ڈاؤن کااعلان

واشنگٹن(ویب ڈیسک )امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےامریکا میں موجود تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے

،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاعلان کیا ہےکہ تارکین وطن کےخلاف اتوارسےملک گیرکریک ڈاؤن شروع کردیاجائےگا۔کریک ڈاؤن کا بنیادی مقصدجنوبی امریکا سے پناہ گزینوں کی آمد کو روکنا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وہ امریکا میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کررہے ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق جاری کردہ احکامات کے تحت کارروائی امریکا کے 10شہروں میں کی جائے گی،جہاں عدالتی احکامات کے باوجود غیرقانونی تارکین کی بڑی تعداد مقیم ہے اور اس نے امریکہ کو خیرباد نہیں کہا ہے۔امریکی صدر پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ ہم غیرقانونی طور پر آباد افراد کو قانونی طور پر اس لیے نکال رہے ہیں کہ امریکا کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرسکیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق رواں ہفتے کی جانے والی بڑی کارروائی میں ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ دلچسپ امر ہے کہ صدر ٹرمپ کے واضح اعلان کے بعد ڈیمو کریٹس میئرز نے تارکین وطن کے حقوق سے متعلق آگاہی کے لیے بھرپور تشہیری مہم چلائی ہے

۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس قانون سازوں نے تارکین وطن کو باقاعدہ ’سبق‘ پڑھایا کہ وہ کسی ایمیگریشن افسر کے لیے اپنے بند دورازے نہ کھولیں اور وکیل کی مشاورت کے بغیر کسی کاغذ پہ دستخط بھی نہ کریں

۔صدر ٹرمپ نے چار سال قبل بھی غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے سخت گیر مؤقف اپنایا تھا اور اس وقت بھی وہ اپنی پالیسی میں اس حوالے سے سخت دکھائی دے رہے ہیں۔ادھرامریکا میں کام کرنے والی انسانی حقوق اور سماجی انصاف کی تنظیمیں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنا رہی ہیں۔