وزیراعظم کاپو اے ای ولی عہد سےٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔   

سفارتی ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات بڑھانےاورتازہ علاقائی و عالمی صورتحال پربات چیت کی گئی۔
اماراتی ولی عہد کی ٹویٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سربراہ اورابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمدبن زید آل نہیان نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کی گئی فون کال میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اورموجودہ عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔