
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدرٹرمپ نے کہاہےکہ ہم افغانستان میں پولیس کی طرح کام
کرتے رہے۔ہمارےعظیم فوجیوں کا یہ کام نہیں۔
گزشتہ چارروزمیں ہم نے دشمن کو گزشتہ 10سال کی نسبت زیادہ شدت سےنشانہ بنایا،یہ کرپٹ لوگ ہیں جومیرے دورصدارت میں ہونے والی ملکی ترقی سے خائف ہیں۔
کیمپ ڈیوڈملاقات سے متعلق وائٹ ہائوس میں اختلافات کی جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں،میں ملاقات اورگفتگوکاحامی ہوں لیکن اس معاملے میں ملاقات نہ کرنےکا فیصلہ کیا،زیادہ ترمیڈیاڈیموکریٹس کا بازوبناہواہے۔














