واشنگٹن میں مودی کے خلاف ہزاروں افراد سراپا احتجاج

امریکی شہر ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم مودی کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئےاور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کیا۔

بھارتی وزیراعظم  مودی ہیوسٹن کے اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے پہنچے تو ان کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔ اسٹیڈیم کے باہر پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد جمع ہوئی مظاہرین نے بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

ہزاروں افراد نے مودی کو ہٹلر قرار دیتے ہوئے عالمی برداری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کرے اور قابض بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر سے اپنا قبضہ اور لاک ڈاؤن ختم کرے۔