
نیویارک :ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھا دیا۔
ترک صدر نے جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر اٹھایا،انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کی ترقی وخوشحالی سے مسئلہ کشمیر کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔
صدر اردوان نے کہا کہ یواین قراردادوں کے باوجو د 80لاکھ کشمیر ی پھنسے ہوئے ہیں ،مسئلہ کشمیربات چیت کے ذریعے حل کرنا نہایت ضروری ہے،70سال پرانا مسئلہ حل کا منتظر ہے ۔مسئلہ انصاف،برابری کی بنیاد پر حل ہونا چاہیے ۔صدر اردوان نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے ۔





































