
بیجنگ (ویب ڈیسک ) چین کے سنٹرل بینک نے تین سال میں پہلی بار قرضوں پر شرح سود میں کمی کا اعلان
کیا ہے۔چین کے سینٹرل بینک نے اپنی پالیسی کے اعلان میں وسط المدتی قرضوں پر شرح سود میں5 بیسسز پوائنٹس کمی کرتے ہوئے اسے 3.30 فیصد سے3.25 فیصد مقرر کیا ہے۔
سینٹرل بینک کے مطابق انہوں نے چینی مالیاتی اداروں کو400 بلین یوان( 56.92 بلین ڈالر ) لیکویڈیٹی کے طور فراہم کیئے ہیں،سنٹرل بینک نے قرضوں کے لئے رقوم کی دستیابی کو آسان بنانے کے لئے گزشتہ سال کے شروع سے اب تک سات مرتبہ بینکوں کے ریزرو کی ریکوئرمنٹس میں کمی لا چکا ہے
۔ماہرین کے مطابق پیپلز بینک آف چائنا کا یہ اقدام چینی معیشت کی رفتار میں کمی آنا ظاہر کر رہا ہے۔














