
سرینگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں لوگوں نے بھارتی
قبضے کے خلاف اپنا خاموش احتجاج جاری رکھتے ہوئے اپنی دکانیں اور کاروباری مراکز بندرکھے ہیں جبکہ تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر ویرانی کا منظر پیش کررہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے تاہم کہیں کہیں نجی گاڑیاں چل رہی ہیں۔ دکانیں صرف صبح اور شام کو مختصر وقت کے لیے کھلتی ہیں۔ دریں اثناء وادی کشمیر اورجموں اورلداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بدھ کو مسلسل 102ویں روز بھی معمولات زندگی مفلوج ہیں۔




































