
ریاض (ویب ڈیسک ) مدینہ منورہ کو صحت کے شعبہ میں دنیا کا ترقی یافتہ شہر بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
عرب نیوز کے مطابق مدینہ میں ترقی یافتہ شہروں کی سپریم سپر وائزری کمیٹی کی دعوت پر عالمی ادارہ صحت کی ٹیم 10 اور 11 دسمبر کو شہرکا دورہ کرے گی۔ اس موقع پر کمیٹی کی جانب سے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ شہر کے مختلف ادارے مدینہ منورہ کو یہ حیثیت دلانے کیلئے اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق صحت کے شعبہ میں ترقی یافتہ شہر انسان کے لیے جسمانی اور معاشرتی ماحول کو مستقل طور پر بہتر بناتا ہے اور ایسے ماحول کے لیے وسائل کو وسعت دینا اہم ہے۔














